لاہور ہائیکورٹ ان ایکشن، آٹا مہنگا ہونے پر پنجاب اور وفاقی حکومت کو نوٹسز جاری

آٹا مہنگا کیوں ہوا لاہور ہائیکورٹ نے وفاق اور پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے فائل فوٹو آٹا مہنگا کیوں ہوا لاہور ہائیکورٹ نے وفاق اور پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے

آٹا مہنگا کیوں ہوا لاہور ہائیکورٹ نے وفاق اور پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے آٹا مہنگا ہونے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک کو بھی بلا لیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے کیس سنا۔

عدالت نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا آگاہ کیا جائے بحران کیسے پیدا ہوا اورکس نے پیدا کیا۔

عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری فوڈ پنجاب اور ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک کو بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

درخوست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے چار لاکھ میٹرک ٹن گندم ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی، گندم انتیس روپے فی کلو کے حساب سے برآمد کی گئی اور اس پر بھاری ریبیٹ بھی دیا گیا

install suchtv android app on google app store