مہنگائی کا مسئلہ اب لاہور ہائیکورٹ تک پہنچ گیا، عوام فیصلے کی منتظر

لاہور ہائیکورٹ فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ

روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کو قابو نہ کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سربراہ جوڈیشل ایکٹوازم پینل ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست گزار کی جانب سے عدالت کے رو برو مؤقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت نے مہنگائی سے نمٹنے کیلئے کوئی مربوط پالیسی نہیں اپنائی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید پڑھیں: آٹا مہنگا ہوگیا تو نانبائیوں نے بھی دھمکی دیدی، غریب عوام پر ایک اور بم گرنے والا ہے

دوسری جانب نانبائیوں کا کہنا ہے کہ آٹا مہنگا ہوگیا اب 10روپے کی روٹی نہیں بیچ سکتے، پنجاب نے آٹے کی سپلائی بند کی ہے، قیمتیں مزید بڑھیں گی، حکومت نے ہمارے مطالبات نہیں مانے تو پیر سے ہڑتال کریں گے۔

 

install suchtv android app on google app store