پنجاب حکومت کی وزیراعظم کے سامنے پیشی، اہم رپورٹ طلب کرلی

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے 6 محکموں کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے 6 محکموں کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے 6 محکموں کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے 6 محکموں کی کارکردگی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا متعلقہ محکموں نے جو بھی اہداف حاصل کئے ہیں اس سے متعلق رپورٹ دی جائے،عوام کی فلاح کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، کسی بھی ترقیاتی منصوبے میں تاخیر نہ کی جائے۔

دریں اثنا وزیراعظم عمران سے گورنر سندھ عمران اسما عیل نے ملاقات کی، اس موقع پراتحادی جماعتوں کے تحفظات، آئی جی سندھ کے معاملے کے حوالے سے گفتگو، اتحادی جماعتوں کے مطالبات کے حل کیلئے جامع پا لیسی پر بنانے، سندھ کے ترقیاتی منصوبوں اور وفاقی حکومت کے تعاون پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سندھ کے ترقیاتی منصوبوں اور وفاقی حکومت کے تعاو ن پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کرکے اہم امور پر رہنمائی مانگ لی۔ گزشتہ روز (ق)لیگ کیسا تھ مذاکراتی ملاقات میں سامنے آنیوا لے تحفظات سے آگاہ کیا۔

پنجاب کے سیاسی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا،اتحادیوں کیساتھ ورکنگ ریلیشن بہتر بنانے کے بعض اقدامات کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم عمر ان خان سے رہنمائی حاصل کی۔

 

install suchtv android app on google app store