بزدار سرکار کیخلاف اپنی ہی پارٹی سے آوازیں آنے لگیں، پی ٹی آئی کی صفوں میں ہلچل طاری

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فائل فوٹو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے وزرائے اعلیٰ پر طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں اور یہ عوام کے مفاد کے خلاف ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہاکہ صوابدیدی فنڈ آئین کے آرٹیکل140-A کی خلاف ورزی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر نے صوبائی فنڈز اور وسائل کی تقسیم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہارکیا ہے۔ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ’مسئلہ پنجاب حکومت کا نہیں وسائل کی تقسیم کاہے، وزرائے اعلیٰ کے پاس صوابدیدی فنڈآرٹیکل140-Aکی خلاف ورزی ہے جس فارمولے کے تحت فنڈز وفاق صوبوں میں تقسیم کرتا ہے اسی طرح صوبائی سطح پر اضلاع میں فنڈز تقسیم ہونے چاہئیں۔ وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں یہ عوامی مفاد کیخلاف ہے۔ 

 

 

install suchtv android app on google app store