کیا پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک اور راہنما مشکل میں پڑنے والا ہے؟ نیب نے بڑی سیاسی شخصیت کو طلب کر لیا

پاکستان پیپلز پارٹی فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو کل صبح 11 بجے طلب کرلیا۔

یوسف رضا گیلانی کو کل صبح ساڑھے گیارہ بجے نیب روالپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی، انہیں غیر قانونی تقرری کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی کو تعینات کیا تھا، نیب کی تفتیشی ٹیم اس حوالے سے اُن کا بیان ریکارڈ کرے گی۔

اس سے قبل یوسف رضا گیلانی کو گزشتہ برس نیب نے غیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق کیس میں متعدد بار طلب کیا تھا علاوہ ازیں جعلی اکاؤنٹس کیس میں بھی وہ احتساب عدالتوں‌ میں‌ پیش ہوچکے ہیں‌۔

جعلی اکاؤنٹس کیس کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے تفتیشی ٹیم کو 26 اپریل کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ یوسف رضا گیلانی پر الزام تھا کہ آصف زرداری کو دی جانے والی گاڑیوں کا ٹیکس جعلی اکاؤنٹس سے ادا کیا گیا اور انہوں نے اس معاملے میں قواعد و ضوابط کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی کی۔

یوسف رضا گیلانی نے 1970 میں گریجویشن اور 1976 میں یونیورسٹی سے ایم اے صحافت کیا، 2008 کے انتخابات میں وہ ملتان سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پانچویں مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد پاکستان کے 24 ویں وزیر اعظم بھی بنے۔

آپ 2012ء تک مسلسل چار سال وزارت عظمیٰ پر فائز رہے، 19 جون 2012ء کو توہین عدالت کے مقدمہ میں سزا کی وجہ سے یوسف رضا گیلانی کی پارلیمانی رکنیت ختم کر کے انہیں وزیر اعظم کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا

install suchtv android app on google app store