فیاض الحسن نے سانحہ پی آئی سی کے بعد ڈاکٹروں اور وکلاء سے متعلق اہم بیان داغ دیا، حکومت کا واضح مؤقف آگیا

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان فائل فوٹو صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی آئی سی پر حملے میں ملوث 54 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار بعض وکلا کو عدالت بھی پیش کردیاگیا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حکومت فریق نہیں ہے، ڈاکٹرز ہوں یا وکلا ہمارے لئے دونوں محترم ہیں اور اسپتال، پیرا میڈیکل اسٹاف اورڈاکٹرزکے تحفظ کیلئے بل لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا حسان نیازی عمران خان کے بھانجے بعد میں اور حفیظ اللہ نیازی کے بیٹے پہلے ہیں۔ جو مسلم لیگ نواز کے رپورٹر اور ایک نجی ٹی وی کے سینئر تجزیہ کار ہیں۔ حسان نیازی کے ٹویٹر پر چیک کرلیں انہوں نے خود واضح کیا ہواہے کہ ان کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حسان نیازی کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر، دفتر اور فارم ہاوسز پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا حکومت فریقی نہیں ہے، ڈاکٹرز ہوں یا وکلا ہمارے لئے دونوں محترم ہیں۔ جہاں رٹ چیلنج ہوگی وہ قائم کریں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہاہنرمند نوجوان پروگرام کے تحت روزگار کے مواقع ملیں گے، پروگرام سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور (ن)لیگ والوں کوعثمان بزدارکے کام ہضم نہیں ہوتے۔

 

install suchtv android app on google app store