منی لانڈرنگ کیس: احتساب عدالت نے نیب کو حمزہ شہباز سے متعلق بڑا حکم جاری کر دیا، تہلکہ خیز خبر آگئی

حمزہ شہباز فائل فوٹو حمزہ شہباز

منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی حمزہ شہباز سے متعلق اہم پیش رفت، بڑی خبر نے لیگی رہنماؤں کو پریشان کر دیا۔

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں نیب کو حمزہ شہباز سے جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہبازشریف سے جیل میں تفتیش کیلئے نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

نیب نے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔

گرفتار ملزم نثار گل سے ہونے والی تفتیش کے بعد نئے شواہد سامنے آئے ہیں ،نیب کاکہنا ہے کہ حمزہ شہباز سے بے نامی کمپنیوں کےخلاف انویسٹی گیشن کرنی ہے۔

حمزہ شہباز سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے ، عدالت نے موقف سننے کے بعد نیب کوحمزہ شہباز سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

install suchtv android app on google app store