منی لانڈرنگ کیس میں نئے شواہد سامنے آتے ہی حمزہ شہباز پر خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں۔۔۔ ن لیگی پریشان

رہنما مسلم لیگ نواز حمزہ شہباز فائل فوٹو رہنما مسلم لیگ نواز حمزہ شہباز

احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہبازشریف سے جیل میں تفتیش کیلئے نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

نیب نے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں ،گرفتار ملزم نثار گل سے ہونے والی تفتیش کے بعد نئے شواہد سامنے آئے ہیں۔

نیب کاکہنا ہے کہ حمزہ شہباز سے بے نامی کمپنیوں کے خلاف انویسٹی گیشن کرنی ہے، حمزہ شہباز سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے ، عدالت نے موقف سننے کے بعد نیب کو حمزہ شہباز سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

مزید پڑھیں: جاوید لطیف نے مریم نواز کے بیرونِ ملک جانے کے بارے میں بڑا انکشاف کر دیا، جان کر سب کے ہوش اُڑ گئے

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ کہ تحریک انصاف خود حکومت گرانے پر تلی ہوئی ہے اور ہم ساتھ دھکے دے رہے ہیں ، مائنس ون کا فارمولا بھی موجود ہے ، مریم نواز کوئی مستقل نہیں جارہیں بلکہ تین چار ہفتے کی اجازت مانگ رہی ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store