اورنج لائن ٹرین کا افتتاح، ٹرین کی رفتار، مسافرون کی گنجائیش اور فاصلہ، جانئیے اس خبر میں

اورنج ٹرین کے ٹیسٹ رن کا وقت دوپہر 2 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ فائل فوٹو اورنج ٹرین کے ٹیسٹ رن کا وقت دوپہر 2 بجے مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور کے میگا پراجیکٹ اورنج لائن ٹرین کا افتتاح آج ہوگا۔

ٹیسٹ رن ڈیرہ گجراں ڈپو سے علی ٹاؤن سٹبلنگ یارڈ تک ہوگا۔ اورنج ٹرین کے ٹیسٹ رن کا وقت دوپہر 2 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور کے سب سے بڑے منصوبے اورنج لائن ٹرین کا ٹیسٹ رن آج ہو گا۔ ٹیسٹ رن کی مرکزی تقریب علی ٹاؤن سٹبلنگ یارڈ میں دوپہر 2 بج کر 50 منٹ پر سجائی جائے گی۔ ٹرین 45 منٹ میں 27.1 کلومیٹر کا سفر طے کرے گی۔ ٹیسٹ رن کے دوران تمام میٹرو سٹیشنز کو شٹر لگا کر بند رکھا جائے گا۔ اس دوران سپیشل پروٹیکشن یونٹ سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گا۔
اورنج ٹرین کا ایک سیٹ 5 بوگیوں پر مشتمل ہوگا۔ ایک بوگی میں 50 افراد بیٹھ سکتے ہیں۔ پانچ بوگیوں پر مشتمل اورنج ٹرین کے ایک سیٹ میں 250 افراد سوار ہوسکیں گے۔ دوسری جانب ٹرین کے ایک سیٹ میں 800 افراد کے کھڑے ہونے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
ٹرین کے اندر مسافروں کی رہنمائی کیلئے 2 سکرینیں بھی نصب کی گئی ہیں۔ ٹرین کی پہلی اور آخری بوگیوں میں ڈرائیور کمپارٹمنٹ بنائے گئے ہیں۔ ٹرین کی ایک بوگی میں 2 اے سی یونٹس نصب کیے گئے ہیں جن کی مدد سے ٹرین کا اوسطاً درجہ حرارت 23 ڈگری رکھا جائے گا۔ اورنج ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ ٹیسٹ رن کے دوران ٹرین کی سپیڈ 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ رکھی جائے گی۔ آزمائشی سروس کے دوران ٹرین کسی سٹیشن پر نہیں رکے گی۔

install suchtv android app on google app store