جاوید لطیف نے مریم نواز کے بیرونِ ملک جانے کے بارے میں بڑا انکشاف کر دیا، جان کر سب کے ہوش اُڑ گئے

جاوید لطیف فائل فوٹو جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ کہ تحریک انصاف خود حکومت گرانے پر تلی ہوئی ہے اور ہم ساتھ دھکے دے رہے ہیں ، مائنس ون کا فارمولا بھی موجود ہے ، مریم نواز کوئی مستقل نہیں جارہیں بلکہ تین چار ہفتے کی اجازت مانگ رہی ہیں۔

جاوید لطیف نے کہا کہ تحریک انصاف خود حکومت گرانے پر تلی ہوئی ہے اور ہم ساتھ دھکے دے رہے ہیں ، مائنس ون کا فارمولا بھی موجود ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں چند لوگ نظریاتی ہیں لیکن جو ساری اسمبلی بھری ہوئی ہے ، وہ نظریاتی نہیں ہے، وہ ساتھ چھوڑتے ہیں تو کوئی کیا کرسکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ بچوں کو والدین سے محبت ہوتی ہے لیکن جس کو اپنی ماں کا بھی صدمہ ہو توجو نواز شریف کی حالت ہے بقول سرکاری میڈیکل بورڈ کے تو کیا بیٹی اپنے باپ کی تیمارداری کیلئے نہیں جائے گی ؟

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کوئی مستقل نہیں جارہیں بلکہ تین چار ہفتے کی اجازت مانگ رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store