لاہور ٹاؤن شپ میں دھماکا ہوگیا، افسوس ناک خبر نے ملک میں سوگ کی فضا پیدا کر دی

لاہور ٹاؤں شپ میں دھماکا فائل فوٹو لاہور ٹاؤں شپ میں دھماکا

ٹاؤں شپ میں مذہبی اجتماع شروع ہونے سے قبل دھماکا ہوگیا جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور ٹاون شپ کے علاقے کالج روڈ پر دھماکے کی اطلاعات ہیں، اور ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا ایک مذہبی اجتماع کے شروع ہونے سے قبل اسٹیج کے قریب ہوا جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، تاہم ابھی تک یہ تعین نہیں ہوسکا کہ دھماکا خیز مواد کس چیز میں اور کس جگہ رکھا گیا تھا، زخمی افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے

install suchtv android app on google app store