کم سِن بہن بھائی نے ایسا کیا پی لیا کہ جان کی بازی ہار گئے؟ گھر میں کہرام مچ گیا

کم سِن بہن بھائی فائل فوٹو کم سِن بہن بھائی

بازار سے پاپڑ کھانے والے کم سن بہن بھائی نے زبان کی جلن ختم کرنے کے لئے ایسا کام کر دیا کہ ہنستے بستے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی

فیصل آباد کے تھانہ ملت ٹاؤن کےعلاقہ واہگہ ٹاؤن میں2نوعمربہن بھائیوں نےپاپڑکھانے سےزبان کی جلن ختم کرنےکےلئےباتھ روم میں پڑی تیزاب پی لی جس سے بہن جاں بحق اوربھائی کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

کریانہ فروش زاہدکی4سالہ بیٹی زیبااور2سالہ بیٹےاحدنےدکان سےلےکرپاپڑکھائےجس میں زیادہ مرچ مصالحہ ہونے کی وجہ سے اُن کی زبان میں جلن محسوس ہورہی تھی۔

دونوں نے جلن ختم کرنے کے لئے باتھ روم میں پڑی تیزاب کی بوتل کھول کر پی لی جس کے نتیجہ میں دونوں کی حالت غیرہوگئی انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایاگیاجہاں 4 سالہ زیباجاں بحق ہوگئی جبکہ اَحدکی حالت تشناک بتائی جاتی ہے۔

install suchtv android app on google app store