نوشہرہ فائرنگ کے واقعے کے دوران چار افراد ہلاک

نوشہرہ فائرنگ کے واقعہ فائل فوٹو نوشہرہ فائرنگ کے واقعہ

نوشہرہ ورکاں میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ سے پیشی پر آئے ایک ہی خاندان کےچار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

چاروں افراد ڈیرہ شاہ جمال کے رہائشی تھے۔ انسانیت سوز واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔


گوجرانوالہ کے تھانہ نوشہرہ ورکاں کی حدود میں دیرینہ رنجش چار جانیں نگل گئی۔ پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو موت کے کھاٹ اتار دیا۔ مقتولین سیشن کورٹ سے پیشی کے بعد واپس گاؤں جا رہے تھے۔ موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کی۔ کار میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ باپ اور بیٹا سمیت چار افراد ڈیرہ شاہ جمال کے رہائشی تھے۔ مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے۔
دوسری جانب چار افراد کے قتل پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے آرپی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی اور قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتار ی کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔

install suchtv android app on google app store