وزیر اعلیٰ پنجاب کا دین اسلام کے بارے میں اظہار خیال

وزیر اعلیٰ پنجاب کا دین اسلام کے بارے میں اظہار خیال فائل فوٹو وزیر اعلیٰ پنجاب کا دین اسلام کے بارے میں اظہار خیال

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کہتے ہیں کہ دین اسلام امن، برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دین اسلام میں انتہاء پسندی یا نفرت کی کوئی گنجائش نہیں۔ تشدد پسندعناصر کے انتہاء پسندانہ رویے پرامن معاشروں کیلئے خطرہ ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا اشتعال انگیز فعل صرف نفرت اورانتہاء پسندی کو جنم دیتا ہے۔اسلاموفوبیا کے نتائج انتہاء پسندی اور نفرت انگیزی کی صورت میں سامنے آرہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اسلامو فوبیا کے مضمرات پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ امن کے پرچار سے ہی امن کی خواہش پوری ہوگی۔

install suchtv android app on google app store