عثمان بزدار کے گھر کے قریب سے 2دہشتگرد گرفتار، یہ کیا کرنے والے تھے؟ جانیئے

 عثمان بزدار فائل فوٹو عثمان بزدار

کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔


گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ ڈی جی  خان میں خفیہ ادارے کے دفتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

مبینہ دہشتگردوں کی شناخت اسماعیل اورولی محمد کے ناموں سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store