مسلم لیگ نواز کیلئے انتظار کی گھڑیاں اب اختتام پذیر، نوازشریف اور مریم نواز اپنی منزل تک پہنچ گئے

سابق وزیراعظم نوازشریف فائل فوٹو سابق وزیراعظم نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف کو سروسز اسپتال سے جاتی امرا پہنچا دیا گیا۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف اپنے گھر پرعلاج کرائیں گے جبکہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کو سروسز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، سخت سیکورٹی میں نواز شریف کی ایمبولنس سروسز اسپتال سے باہر آئی تو کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، مریم نواز اور شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جس کے بعد نواز شریف کو اپنی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچا دیا گیا ، جہاں ان کیلئے ڈاکٹر عدنان کی زیرنگرانی انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کیاگیا ہے، جس میں وینٹی لیٹر اور کارڈیک کی سہولیات موجود ہیں اور ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف کو انتہائی نگہداشت میں رکھا جائے گا، انتہائی نگہداشت یونٹ میں ڈاکٹرز 24 گھنٹے موجود رہیں گے۔

install suchtv android app on google app store