وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معیشت کا دیوالیہ نکالنے کا الزام کس پر لگایا جانیے اس خبر میں

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل نہیں رکے گا ، قومی وسائل لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔


ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہاکہ کرپٹ ٹولے سے لوٹی ہوئی دولت واپس لینا ہر پاکستانی کی آواز ہے۔

انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں معیشت کا دیوالیہ نکل گیا، موجودہ حکومت نے انتھک محنت سے اسے درست سمت میں گامزن کردیاہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہاکہ قومی دولت پر ہاتھ صاف کرنے والوں کو اب احتساب کا بھی سامنا کرنا پڑے گا

install suchtv android app on google app store