پنجاب حکومت نے کون سے لیگی رہنماﺅں اور ارکان اسمبلی سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا اور پس پردہ کیا ہیں وجوہات؟ سب سامنے آگیا

  • اپ ڈیٹ:
پنجاب حکومت فائل فوٹو پنجاب حکومت

پنجاب حکومت نے آزادی مارچ کی حمایت نہ کرنے والے لیگی رہنماﺅں اور ارکان اسمبلی سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مارچ کے حامی مسلم لیگ ن کے ارکان کیخلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے آزادی مارچ کی حمایت نہ کرنے والے لیگی رہنماؤں اورارکان اسمبلی سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعلیٰ نے3صوبائی وزرااورپنجاب کی اہم شخصیت کولیگی ارکان سے رابطوں کی ذمے داری سونپ دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حمایت ملنے پران ارکان اسمبلی سے آزادی مارچ مخالف پریس کانفرنس بھی کرائی جائےگی۔

رابطوں کاآغازمسلم لیگ ن کے ان ارکان سے ہوگاجوماضی میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے مل چکے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مارچ کے حامی مسلم لیگ ن کے ارکان کےخلاف سخت اقدامات کافیصلہ کیا گیا ۔ جبکہ ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کی مخالفت میں ن لیگی ارکان کی اب بھی پارٹی میں اکثریت ہے۔

install suchtv android app on google app store