حکومت دھرنے کے دوران کنٹینر، بریانی اور ٹینٹ فراہم کرے، اسمبلی میں قرارداد جمع

  • اپ ڈیٹ:
جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کو دھرنے کے دوران کنٹینر ، بریانی اور ٹینٹ فراہم فائل فوٹو جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کو دھرنے کے دوران کنٹینر ، بریانی اور ٹینٹ فراہم

وفاقی حکومت کی جانب سے سربراہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کو دھرنے کے دوران کنٹینر ، بریانی اور ٹینٹ فراہم کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی گئی جس کے متن میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے عام انتخابات میں جیتنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کو دھرنے کے لیے کنٹینر، بریانی اور ٹینٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

عظمیٰ بخاری نے وفاقی حکومت کو اپنی جمع کروائی گئی قرار داد میں یاد دلایا کہ امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان، عمران خان کی خواہش پر دھرنے کے لیے اسلام آباد آرہے ہیں۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ایوان حکومت کو پرامن دھرنے کی یقین دہانی کرواتا ہے۔ انہوں نے حکومت کو یہ بھی یقین دہانی کروائی کہ دھرنے کے دوران پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ بھی نہیں کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کی صوبائی رکن اسمبلی عظمٰی بخاری نے حکومت کو تنبیہہ کرتے ہوئے قرارداد میں مزید کہا کہ اگر احتجاجی دھرنے کو طاقت کے ذریعے روکنے کی کوشش کی گئی تو جمہوریت کو خطرہ ہو سکتا ہے تو حکومت طاقت کے استعمال سے اجتناب برتے۔ یاد رہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گذشتہ روز 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کیا تھا۔

جس کے بعد گذشتہ روز جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے آزادی مارچ اور دھرنے کی تاریخ تبدیل کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ آزادی مارچ 27 کو نہیں 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا۔ مولانا کے دھرنے پر حکومتی رہنماؤں کے بیانات آنے کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت کو کنٹینر دینے اور کھانے پینے کا انتظام کرنے کے وعدے یاد کروانا شروع کر دئے تھے جس کے پیش نظر اب عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کروا دی ہے۔

install suchtv android app on google app store