کس کی تھی غلطی اور کیا تھی معاملے کی اصل وجہ؟ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ ڈی پی او ننکانہ پر کیوں برس پڑے؟

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اپنے آبائی حلقے میں آمد پر ڈی پی او ننکانہ پر برس پڑے ، دوسرے راستے سے لے جانے پر گالی دیدی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ پچھلے ہفتے ننکانہ صاحب آمد پر ڈی پی او ننکانہ فیصل شہزاد پر برس پڑے اور گالی دیدی ۔ وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے دوسرے راستے سے لے کرجانے پر ڈی پی اوننکانہ کو گالی دیتے ہوئے غصے کا اظہار کیا گیا ۔

ڈی پی او ننکانہ فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ معاملہ دوسرے راستے سے لیکر جانے کا نہیں تھا بلکہ معاملہ کوئی اور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راستہ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر تبدیل کیاگیا تھا ۔ ہمیں پتہ ہوتا ہے کہ کس راستے سے لیکر جانا ہوتا ہے ؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ کوئی اور ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کی ناراضگی کے بعد ڈی پی او ننکانہ کا تبادلہ متوقع ہے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ڈی پی او خود کہہ دیں کہ میں یہاں کام نہیں کرنا چاہتا ۔ رپورٹ کے مطابق ڈی پی او فیصل شہزاد کو تعینات ہوئے ابھی تھوڑا عرصہ ہوا ہے اوراس سے قبل ڈی پی او نوید کو بھی تھوڑے عرصے بعد تبدیل کردیا گیا تھا ۔ اب یہ معاملہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے علم ہے اور وہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے

install suchtv android app on google app store