صوبائی وزیر اطلاعات نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی سے متعلق بات کر دی، تفصیل جانیے اس خبرمیں

صوبائی وزیر اطلاعات نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی سے متعلق بات کر دی، تفصیل جانیے اس خبرمیں فائل فوٹو صوبائی وزیر اطلاعات نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی سے متعلق بات کر دی، تفصیل جانیے اس خبرمیں

صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جارہا ، ان کی کارکردگی بغیر شور شرابے کے ایک سال اچھی رہی ہے ،تیس سال کا گند ایک سال میں صاف نہیں کیا جاسکتا-

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہاکہ ہم نے اشتہارات کے بغیر کام کئے ہیں ، ہم نے جو پیسے بچائے ہیں وہ ہسپتالوں اور سکولوں پر لگائے ہیں ، ہم اربوں کا احساس پروگرام لیکر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جارہا ، ان کی کارکردگی بغیر شور شرابے کے ایک سال اچھی رہی ہے ۔تیس سال کا گند ایک سال میں صاف نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ 27کلومیٹر کا علاقہ اورنج ٹرین کی نذر کردیا گیا ،ہم اس منصوبے کومکمل کررہے ہیں ، 1.5حصہ مکمل ہونے والا رہ گیا ہے ، رواں سال یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا ۔

install suchtv android app on google app store