عوام کی موجیں اب ختم، سفر کرنا اب پڑے گا مہنگا

 پنجاب حکومت نے میٹرو بس کے کرائے میں اضافہ کر دیاہے فائل فوٹو پنجاب حکومت نے میٹرو بس کے کرائے میں اضافہ کر دیاہے

عوام کی موجیں ختم ہو گئی ہیں کیونکہ پنجاب حکومت نے میٹرو بس کے کرائے میں اضافہ کر دیاہے۔ پنجاب کی صوبائی کابینہ نے منظوری دیدی ہے جس کے بعد کیبنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔

کرایوں میں اضافے کے بعد میٹرو بس کی سبسڈی میں سالانہ تقریبا ڈیڑھ ارب روپے کمی ہو گی۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ برس تک میٹرو بس پر سالانہ 9 ارب روپے کی سبسڈی دی تھی۔خیال رہے کہ لاہور میٹرو بس پر روزانہ ایک لاکھ 30 ہزار افراد سفر کرتے ہیں اور ان میں بڑی تعداد طلبہ کی ہوتی ہے۔ دوسرے نمبر پر مزدور طبقہ اس بس سروس کے ذریعے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔

حکومت کی جانب سے ایک سال کے دوران تین بار کرائے بڑھانے کی منظوری دی گئی لیکن بعد میں فیصلہ واپس لے لیا گیا تھا تاہم اب دوبارہ منظوری دے کر باقاعدہ کیبنٹ ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔

عوام کی جانب سے کرائے بڑھانے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store