دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلاب کا خدشہ

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلاب کا خدشہ فائل فوٹو دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلاب کا خدشہ

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران سیلاب کا خدشہ ہے۔

لاہور میں محکمہ موسمیات کے سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے ڈویژن نے بتایا کہ گنڈاسنگھ والا میں پانی کا اخراج ستاون ہزار کیوسک ہے دریا ابھی تک سیلاب کی سطح سے نیچے ہے۔

تاہم اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران پانی کی سطح میں ایک لاکھ چالیس ہزار کیوسک سے ایک لاکھ پچاس ہزار کیوسک تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

سیالکوٹ میں نالہ پلکھو نالہ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پنجاب کے تمام دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے۔

install suchtv android app on google app store