اب عوام کو اپنے پیٹ پر باندھنے پڑیں گے پتھر

گندم کی فی من قیمت میں75 روپے کا اضافہ کردیا ہے فائل فوٹو گندم کی فی من قیمت میں75 روپے کا اضافہ کردیا ہے

حکومت فلورملز کو 1ہزار375 روپے فی من کے حساب سے گندم فروخت کرے گی، جبکہ فلورملز20 کلو آٹے کا تھیلہ786 روپے میں فروخت کرنے کی پابند ہوں گی۔

پنجاب حکومت نے فلورملز کیلئے گندم کی فی من قیمت میں75 روپے کا اضافہ کردیا ہے، حکومت فلورملزکو ایک ہزار375 روپے فی من کے حساب سے گندم فروخت کرے گی، جبکہ فلورملز20 کلوآٹے کا تھیلہ 786 روپے میں فروخت کرنے کی پابند ہوں گی۔

فلورملزکو ایک ہزار375 روپے فی من کے حساب سے گندم فراہم کی جائےگی۔ جبکہ فلورملز20 کلو آٹے کا تھیلہ 786 روپے میں فروخت کرنے کی پابند ہوں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق فلورملزکی جانب سے سرکاری گندم پیسنے کی قیمت بجلی کے بلوں میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی سطح پر انسداد زمینی تجاوزات سیل قائم کر دیئے گئے ہیں۔

سیل سرکاری اور غیر سرکاری، پرائیویٹ اراضی پر قبضہ کے خلاف کام کرے گا اور متعلقہ شہریوں کی درخواست پر فوری عمل کر کے ان کی شکایات کا ازالہ کرے گا۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ان سیل کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لئے وزیراعلیٰ آفس میں ایڈیشنل سیکرٹری، ڈائریکٹر شکایات کی سربراہی میں صوبائی انسداد تجاوزات سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

تمام انتظامی محکمے، خودمختار ادارے، ترقیاتی ادارے اور پولیس حکام ضلعی انسداد تجاوزات سیل کو مدد فراہم کریں گے تاکہ قبضہ مافیا کا خاتمہ کیا جائے اور شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں تمام کمشنر اپنے ضلع کی ماہانہ رپورٹ ڈائریکٹر شکایات سیل وزیراعلیٰ آفس کو پیش کریں گے۔

install suchtv android app on google app store