اونچے درجے کا سیلاب، درجنوں بستیاں زیر آب

دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے فائل فوٹو دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ کے بعد کوٹ مٹھن کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق چار لاکھ چالیس ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ اس مقام سے گزر رہا ہے۔

اونچے درجے کے سیلابی ریلے کے باعث راجن پور میں کچے کے علاقے کی درجنوں بستیاں زیر آب آگئیں، جب کہ سیکڑوں ایکڑ کپاس کی تیار فصل کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دوسری جانب نارووال میں حالیہ بارشوں کے بعد نالہ ڈیک میں درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں گیارہ ہزار کیوسک پانی کا ریلہ اس مقام پر سے گزر رہا ہے۔

پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافے کے باعث علاقے کا زمینی رابطہ دیگر جہگوں سے منقطع ہوگیا۔ نالہ ڈیک کا پانی دیہاتوں میں داخل ہونے سے مقامی آبادی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ مقامی کاشت کاروں کے مطابق کسانوں کی ہزاروں ایکڑ پر مشتمل دھان کی کھڑی فصل شدید متاثر ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ متاثرہ علاقوں میں انتظامہ کی جانب سے پہلے ہی فلڈ وارننگ جاری کی جا چکی ہے۔

install suchtv android app on google app store