وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کل لاہور پہنچیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم ملتان روڈ لاہور پر شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگائیں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کل ہونے والے کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق لاہور ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعظم کے دورے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store