منی لانڈرنگ کیس: حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 21 اگست تک توسیع

پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز فائل فوٹو پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 21 اگست تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے خلاف لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز سے مزید تفتیش کی ضروت ہے، بہت سے معاملات میں ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہوئی، حمزہ شہبازسے اکاونٹس اورٹرانزیکشن کی تفتیش کرنی ہے۔

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے کیس میں حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 21 اگست تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 اگست تک توسیع کی اور شہبازشریف کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store