سسر سے ملنے آیا اور خود ہی گرفتار ہوگیا

 مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے داماد شہریار کو حراست میں لے لیا ہے فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے داماد شہریار کو حراست میں لے لیا ہے

پولیس نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے داماد شہریار کو حراست میں لے لیا ہے، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا راناثنااللہ کے داماد کو آصف بٹ قتل کیس میں گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی فیملی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ رانا ثناء اللہ کی پیشی پر شہریار رانا اپنے سسر سے اظہار یکجہتی کےلئے عدالت میں موجود آئے تو ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے انہیں عدالتی احاطے سے حراست میں لے لیا اور گاڑی میں بٹھا کر لے گئے ۔

اس موقع پر کچھ وکلاء اور لیگی کارکنوں نے مزاحمت کی کوشش بھی کی لیکن ایلیٹ فورس کے اہلکار وں نے انہیں زبردستی پیچھے ہٹا دیا۔ 

پولیس کے مطابق شہریار کے خلاف فیصل آبادمیں مقدمہ درج ہے۔ یاد رہے کہ 

مزید پڑھئے: منشیات برآمدگی کیس: رانا ثنااللہ سمیت دیگرملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اگست تک توسیع

یاد رہے کہ عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اگست تک توسیع کردی۔

 

install suchtv android app on google app store