گھر کے کھانے کی یاد۔۔۔ راناثنااللہ کو مزید تڑپانے لگی

سیشن کورٹ نے رانا ثنا اللہ کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست مسترد کر دی فائل فوٹو سیشن کورٹ نے رانا ثنا اللہ کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست مسترد کر دی

سیشن کورٹ نے منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے رانا ثنا اللہ کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے رانا ثنا اللہ کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت رانا ثنا اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے موقف اختیار کیا کہ رانا ثنا اللہ بیمار ہیں، ان کی صحت کیلئے گھر کا کھانا دینے کی اجازت دی جائے۔

رانا ثنا اللہ کے وکیل نے نشاندہی کی کہ جیل قوانین کے مطابق زیر ٹرائل ملزم کو گھر کا کھانا دیا جا سکتا ہے، دوران سماعت جیل حکام نے اپنی رپورٹ جمع کرائی اور بتایا کہ رانا ثنااللہ کو ان کی صحت کے مطابق کھانا دیا جا رہا ہے اور ان کا روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل بھی کیا جا رہا ہے، رانا ثنااللہ کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر رانا ثنااللہ کے وکیل کو جیل سپرنٹنڈنٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست گھر کا کھانا کھانے کی درخواست مسترد کر دی۔

install suchtv android app on google app store