رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی

 سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور حمزہ شہباز فائل فوٹو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور حمزہ شہباز

لاہور احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس کا سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی گئی، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میرے خلاف زلزلہ زدگان کے پیسے کھانے کی اسٹوری چھپوائی گئی یے۔

رمضان شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا احتساب عدالت کے رو برو پیش ہوئے، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کہاں ہے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ان کی ناجائز اثاثہ جات کیس تحقیقات کی جا رہی ہیں اس لئے حمزہ شہباز کو پیش نہیں کیا گیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کے تفتیشی افسر کو ملزم پیش کرنے کی ہدایت نہیں دی گئی تھی، جس پر حمزہ شہباز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ سماعت پر حمزہ شہباز کو پیش کرنے کا واضح ہدایت دی گئی تھی یہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت کے رو برو شہباز شریف نے کہا کہ انہیں آشیانہ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا جبکہ میرے خلاف زلزلہ زدگان کے پیسے کھانے کی اسٹوری چھپوائی گئی،خدانخواستہ اگر میرے خلاف آدھے دھیلے کی کرپشن ہوتی تو ڈیلی میل میں سٹوری چھپوانے کی کیا ضرورت تھی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ تمام خیانت نصر نے کی میرے دور حکومت میں اسکے خاندان کے افراد گرفتار ہوئے تھے، اس وقت نیب کہاں تھی جب نصر نے یہ کام کیا۔

جس پر عدالت نے شہبازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ صرف اپنے کیس پر بات کریں۔

احتساب عدالت نے کیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیشی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔

install suchtv android app on google app store