پنجاب کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، میاں اسلم اقبال نئے وزیر اطلاعات مقرر

پنجاب کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، میاں اسلم اقبال نئے وزیر اطلاعات مقرر فائل فوٹو پنجاب کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، میاں اسلم اقبال نئے وزیر اطلاعات مقرر

پنجاب کابینہ میں بڑی رد وبدل کی گئی ہے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزراء کے قلمدان تبدیل کردئے، صمصام بخاری سے اطلاعات کی وزارت واپس لے لی گئی، اب میاں اسلم اقبال وزیر اعطلاعات کے فرائض انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات کو ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا، صمصام بخاری سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔ انہوں نے رواں برس 6 مارچ کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

صمصام بخاری کو سابق وزیر فیاض الحسن چوہان کے متنازعہ بیانات کے باعث مستعفی ہونے کے بعد صوبے کا نیا وزیر اطلاعات مقرر کیا گیا تھا۔

 

پنجاب کابینہ میں مزید کئی وزرا کے محکمے تبدیل کیے گئے ہیں، یاسر ہمایوں سے سیاحت کا محکمہ واپس لے کر وزیر کھیل پنجاب محمد تیمور خان کو سیاحت کا محکمہ دیا گیا ہے۔

اسی طرح راجہ بشارت سے وزارت بلدیات کا قلمدان واپس لے کر سوشل ویلفیئر اور محکمہ بیت المال کا چارج دے دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store