فیصل آباد میں زمینی تنازع پر فائرنگ

فیصل آباد میں زمینی تنازع  پر فائرنگ ہوئی۔ فائل فوٹو فیصل آباد میں زمینی تنازع پر فائرنگ ہوئی۔

فیصل آباد کے سمندری علاقہ چک نمبر 466  میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی۔

مخالفین کی طرف ہونے والی فائرنگ سے دو افراد موقع پر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

جان بحق ہونے والوں میں 65 سالہ ابراہیم، ولد دین محمد اور 30سالہ وحید ولد صادق شامل ہیں۔ 45 سالہ غلام دستگیر ولد اللہ دتہ شدید زخمی ہوا یے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر ہی پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر سمندری منتقل کر دیا۔

install suchtv android app on google app store