لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن، بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی فائل فوٹو پنجاب فوڈ اتھارٹی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کا جعلسازوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، لاہور کے مختلف علاقوں میں جعلی بوتلیں بنانے اور بیچنے والوں کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔

معروف انٹرنیشنل برانڈز کی جعلی کار بونیٹڈ اور کولا ڈرنکس بنانے والی دو فیکٹریاں اکھاڑ دیں گئیں۔ سگیاں پل کے گردو نواح میں دو فیکٹریاں جبکہ آمنہ پارک سے ڈسٹری بیوٹر کو سیل کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق جعلی فیکٹریوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر دیئے گئے ہے جبکہ ایک ملزم موقع سے گرفتار کروا دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مصنوعی فلیورز، کیمیکلز، کھلے رنگوں اور گندے پانی سے مختلف برانڈز کی جعلی کار بونیٹڈ ڈرنکس تیار کی جا رہی تھیں۔

مضر صحت اجزاء سے تیار کردہ جعلی بوتلیں کینسر اور السر جیسی بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store