تھوڑا صبر کریں، رانا ثنااللہ کے بارے میں بہت کچھ سامنے آئے گا: صمصام بخاری

  • اپ ڈیٹ:
وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری اور مسلم لیگ نواز کے رہنما راناثنااللہ فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری اور مسلم لیگ نواز کے رہنما راناثنااللہ

وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے فلاپ شو کرنے کی کوشش کی اور فرانزک ٹیسٹ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کریں گے۔

وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئی کہا کہ مریم کا شو فلاپ ہو گیا۔ ویڈیو کی اصلیت جلد سامنے لائیں گے۔ تاریخ میں پہلی بار ایک سزا یافتہ سیاسی پاور دکھا رہا ہے۔ صمصام بخاری نے شہباز شریف کو نظر انداز کیے جانے پر بھی طنز کے تیر برسا دئیے۔

وزیر اطلاعات نے مریم نواز کی پریس کانفرنس کو لے کر کہا کہ مریم نواز بھارت کی زبان بول رہی تھیں۔ نواز شریف اسمبلیوں میں کچھ کہتے ہیں بعد میں مکر جاتے ہیں۔ محترمہ کے دو بھائی مفرور ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں وزیراعظم کیخلاف نا زیبا الفاظ کے استعمال کی بھی مذمت کی۔ 

صمصام بخاری نے رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ ابھی صبر کریں بہت کچھ سامنے آئے گا۔ ان کے حوالے سے بہت سی چیزوں کا پتا چلا ہے۔

install suchtv android app on google app store