موٹاپے کے شکار شخص نورالحسن کا انتقال، وجہ معلوم ہوتے ہی ہر آنکھ اشک بار

موٹاپے کے شکار شخص نورالحسن انتقال کر گئے فائل فوٹو موٹاپے کے شکار شخص نورالحسن انتقال کر گئے

موٹاپے کے شکار شخص نورالحسن کا تین ہفتے سے لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں علاج جاری تھا جو کہ آج انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نورالحسن کا انتقال ہسپتال میں توڑ پھوڑ کے باعث ہوا جبکہ ان کے علاوہ ایک اور مریض بھی جان کی بازی ہار گیا۔

نجی ہسپتال میں ایک خاتون ڈلیوری کے دوران حالت بڑگنے پر انتقال کر گئی جس پر اس کے لواحقین کی جانب سے آئی سی یو سمیت ہسپتال کے دیگر حصوں میں شدید توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ آئی سی یو میں لائف سپورٹ کی مشینوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

نورالحسن کی دس روز قبل سرجری ہوئی تھی اور ان کی حالت بہتر ہوتی جارہی تھی تاہم درمیان میں حالت تھوڑی بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔

نورالحسن کو ڈرپ کے علاوہ بلڈ پریشر سمیت دیگر آلات لگائے گئے تھے، ان کے ساتھ بھی کھینچا تانی کی گئی جس کے باعث آئی سی یو کا ماحول خراب ہوا اور وہ انتقال کر گئے جبکہ ان کے علاوہ ایک اور مریض بھی جان کی بازی ہار گیا۔

لواحقین کی جانب سے ڈاکٹروں کے ساتھ بھی نہایت بد تمیزی کی گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق نورالحسن 3 ہفتے سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں اس کا 10 روز قبل آپریشن کیا گیا تھا، ڈاکٹروں نے نورالحسن کا آپریشن کرکے اس کے معدے کا سائز چھوٹا کردیا تھا اور آپریشن کو کامیاب قرار دیا تھا۔

آپریشن کے بعد نورالحسن کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ پیر کے روز اچانک انتقال کرگیا۔

install suchtv android app on google app store