موٹاپے کا شکار نورحسن کی سرجری آج ہوگی

موٹاپے کا شکار صادق آباد کے نورحسن کی سرجری آج شالیماراسپتال میں ہوگی فائل فوٹو موٹاپے کا شکار صادق آباد کے نورحسن کی سرجری آج شالیماراسپتال میں ہوگی

موٹاپے کا شکار صادق آباد کے نورحسن کی سرجری آج شالیماراسپتال میں ہوگی، سرجری کے لیے خصوصی آلات اور میز بھی تیار کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر معاذ الحسن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم موٹاپے کا شکار صادق آباد کے نور حسن کا آپریشن کرے گی جس کے لیے خصوصی آلات اور میز بھی تیار کرلی گئی۔

ڈاکٹر معاذ الحسن کا کہنا ہے کہ خصوصی میز400 کلو سے زائد وزن برداشت کرسکتی ہے، سرجری میں ڈیڑھ سے 2 گھنٹے لگ سکتے ہیں، آپریشن کے بعد 6 ماہ میں نور حسن کا وزن 100 کلو کم ہو جائے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت کے بعد نور حسن کو 18 جون کو اُن کے گھر صادق آباد سے لاہور کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ نور الحسن انتہائی زیادہ وزن کی وجہ سے حرکت کرنے سے قاصر ہیں، اور وہ دس سال سے بستر پر پڑے ہوئے تھے، انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی۔ سوشل میڈیا پرنور حسن کی ویڈیو وائرل ہوئی تو آرمی چیف نے نوٹس لیا اور مریض کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

install suchtv android app on google app store