بےروزگاری سے تنگ نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

بےروزگاری سے تنگ نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا فائل فوٹو بےروزگاری سے تنگ نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں گھریلو پریشانی اور بےروزگاری سے تنگ نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے بابو صابو چوک پر گھریلو پریشانی اور بے روزگاری سے تنگ نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی اور مذاکرات کے بعد شہری کواسنارکل کی مدد سے نیچے اتار کراسپتال منتقل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شہری کی جیب سے خط برآمد ہوا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سے مہنگائی کے حوالے سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

خط کے متن کے مطابق ملک کو امیروں نے لُوٹا لیکن اس کا خمیازہ غریب عوام بھگت رہی ہے۔

اس سے قبل 17 جون کو صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال میں گھریلو جھگڑے سے تنگ شہری بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد متاثرہ شخص کو بجلی کے کھمبے سے اتار لیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں کراچی کے علاقے کورنگی میں سنگر چورنگی کے قریب ایک شخص کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن پرچڑھ گیا تھا، شہری کا کہنا تھا کہ میری شادی کراؤ ورنہ اوپر سے کود کر جان دے دوں گا۔

install suchtv android app on google app store