موٹاپے کا شکار نورالحسن کی مشکل آسان، آرمی ایئر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل

موٹاپے کے شکار صادق آباد کے شہری نورالحسن کو آرمی ایئر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے فائل فوٹو موٹاپے کے شکار صادق آباد کے شہری نورالحسن کو آرمی ایئر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے

موٹاپے کے شکار صادق آباد کے شہری نورالحسن کو آرمی ایئر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کر دیا گیا۔

تفسیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے احکامات پر موٹاپے کے شکار صادق آباد کے شہری نورالحسن کو آرمی ایئر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کر دیا گیا۔ جہاں نجی اسپتال میں اس کا علاج کیا جائے گا۔

نورالحسن کو گھر سے نکالنے کیلیے بیرونی دیوار توڑی گئی۔ اسے لوڈر کے ذریعے آرمی ہیلی کاپٹر تک پہنچایا گیا۔

اس موقع پر نورالحسن کے اہل خانہ نے کہا کہ امید ہے نورالحسن جلد صحت یاب ہوکر ہمارے درمیان ہوں گے، ہم اس موقع پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ 330کلو وزنی نورالحسن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مدد کی اپیل کی تھی۔

install suchtv android app on google app store