تحریک انصاف کے صوبائی وزیر سبطین خان نے استعفیٰ دیدیا

تحریک انصاف کے صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے استعفیٰ دیدیا فائل فوٹو تحریک انصاف کے صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے استعفیٰ دیدیا

وزیر جنگلات سبطین خان نے استعفیٰ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دیا۔ استعفے سے وزیر اعظم اور دیگر پارٹی قیادت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، سبطین خان نے اپنے استعفے میں کہا کہ ان کا دامن صاف ہے، نیب گرفتاری کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، سبطین خان میانوالی سے ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے، انہیں گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

یاد رہے نیب نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے اور صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کو گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر سبطین خان پر چنیوٹ میں غیر قانونی ٹھیکوں کا الزام ہے۔ انہوں نے 2007ء میں بطور وزیر چنیوٹ میں معدنی وسائل کا ٹھیکہ دیا۔ ان پر بطور وزیر مائنز اینڈ منرلز اربوں روپے کے ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

ملزم پر اربوں روپے مالیت کے 500 میٹرک ٹن آئرن کا ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔ اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی تھے۔

install suchtv android app on google app store