صوبہ پنجاب کے نئے مالی سال 20-2019ء کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

صوبہ پنجاب کے نئے مالی سال 20-2019ء کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا فائل فوٹو صوبہ پنجاب کے نئے مالی سال 20-2019ء کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

صوبہ پنجاب کے نئے مالی سال 20-2019ء کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ پنجاب کے بجٹ کا مجموعی تخمینہ 22 سو ارب روپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے نئے مالی سال 20-2019 کے بجٹ کا کل حجم 22 سو ارب روپے رکھا گیا ہے جس میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 350 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ دستاویز کے مطابق پنجاب کو این ایف سی میں 1494 ارب روپے ملنے کی توقع ہے، صوبائی آمدنی کا حجم 368 ارب روپے ہوگا۔

بجٹ میں‌ گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فی صد اضافے، گریڈ 17 سے گریڈ 20 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 5 فی صد اضافے کی تجویز ہے جبکہ گریڈ 21 اور 22 کے ملازمین کی تنخواہ نہیں بڑھائی جائے گی، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 فی صد اضافے کی تجویز ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق 36 فی صد ٹیکس اضافے کے ساتھ ٹیکس تخمینہ 283 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، پنجاب میں بیوٹی پارلرز، ہیئر ڈریسرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز، ڈاکٹرز، ٹیلرنگ کے شعبے کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز ہے۔

install suchtv android app on google app store