جج کو کرسی مارنے کا کیس، وکیل کی سزا معطل

لاہور ہائی کورٹ نے جج کو کرسی مارنے والے وکیل کی سزا معطل کر دی ہے فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے جج کو کرسی مارنے والے وکیل کی سزا معطل کر دی ہے

لاہور ہائی کورٹ نے جج کو کرسی مارنے والے وکیل کی سزا معطل کر دی، عدالت نے سزا معطل کرتے ہوئے عمران منج کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جج کو کرسی مارنے والے کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، لاہورہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی۔

عدالت نے جج کو کرسی مارنے والے وکیل کی سزا معطل کر دی، عدالت نے سزا معطل کرتے ہوئے عمران منج کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے رہائی کے عوض اپیل کنندہ کو 2لاکھ روپے کے مچلکے بطور زر ضمانت داخل کرانے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران منج کو مجموعی طور پر 18 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

install suchtv android app on google app store