حمزہ شہباز کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد، نیب ٹیم نے گرفتار کرلیا

پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اسکرین گریب پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ نواز کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے گرفتار کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز شریف کے 38 کروڑ 80 لاکھ کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

انہوں نے بتایا کہ 2015 سے 2018 تک حمزہ شہباز نے اثاثے ظاہر نہیں کیے اچانک حمزہ شہباز نے 2019 میں کہا کہ انکے اثاثے 5 کروڑ سے 20 کروڑ ہو گئے ہیں۔

نیب وکیل نے یہ بھی کہا کہ حمزہ شہباز سے پوچھا گیا کہ بیرون ملک سے جو پیسے آتے ہیں ان کا زریعہ بتا دیں لیکن حمزہ شہباز نہیں بتا سکے۔

حمزہ شہباز نے اپنی درخواستیں ضمانت واپس لے لیں جس کے بعد نیب حکام نے حمزہ شہباز کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا جنہیں حراست میں لینے کے بعد نیب دفتر ٹھوکر نیاز بیگ منتقل کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store