جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ جلد کام شروع کردے گا: وزیرخارجہ شاہ محمود

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی فائل فوٹو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تمام دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے بھارت کی نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

فصیلات کے مطابق ملتان میں ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں خوشحالی اور امن تمام مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کررہا ہے۔

ملک میں حالیہ دہشتگرد حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی اس لہر پر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے ذریعے قابو پایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ جلد کام شروع کردے گا اور اس کیلئے فنڈز مختص کئے جارہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store