لاہور ہائیکورٹ کی پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے درخواست پر فل بنچ کی تشکیل

لاہور ہائیکورٹ فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے درخواست پر فل بنچ کی تشکیل کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس جواد حسن نے درخواست کی سماعت کی، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل رائے شاہد نے کہا کہ پانی کے تحفظ کیلئے ابھی ایکٹ نہیں بنا، بل کی سطح پر درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

جسٹس جوادحسن نے مزید کہا کہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے، ملک میں پانی ہی تو بچا ہے، جسٹس جواد حسن نے پانی کے معاملے پر فل بنچ کی تشکیل کی سفارش کردی۔

install suchtv android app on google app store