نئے مالی سال کابجٹ عوام کی امنگوں کا ترجما ن ہوگا، عثمان بزدار

نئے مالی سال کابجٹ عوام کی امنگوں کا ترجما ن ہوگا، عثمان بزدار فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی، وسائل کے اندر رہتے ہوئے ریلیف دینے کی پوری کوشش کریں گے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں آئندہ بجٹ اور ترقیاتی پروگرام کے اہم خدوخال پربریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کا قیام عمل میں لائیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ نئے مالی سال کابجٹ عوام کی امنگوں کا ترجما ن ہوگا، بجٹ میں نئے پاکستان کی حقیقی جھلک نظر آئے گی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی، وسائل کے اندر رہتے ہوئے ریلیف دینے کی پوری کوشش کریں گے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کا قیام عمل میں لائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ تبدیلی کی راہ میں رکاوٹیں آتی ہیں مگر ہمت نہیں ہاریں گے، وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں مگر حوصلے بلند ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں تعلیم، صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، نئے پاکستان کی منزل میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیں گے، عوام کے مسائل حل کرنے کا وعدہ پورا کریں گے۔

install suchtv android app on google app store