اپوزیشن کی جانب سے اتحاد بنتے رہتے ہیں انھیں ہم سنجیدہ نہیں لیتے: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور فائل فوٹو گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے اتحاد بنتے رہتے ہیں انھیں ہم سنجیدہ نہیں لیتے، یہ ٹھیک ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا اور دیگر چیلنجز کا سامنا بھی ہے، لیکن جتنے چیلنجز کا سامنا ہے وہ ہماری نہیں گزشتہ حکومتوں کے باعث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی میٹنگ کے بعد بیانات میں کہا گیا کہ وہ الگ الگ احتجاج کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ اتحاد بنتے رہتے ہیں، اپوزیشن کو سنجیدہ نہیں لیتے، یہ ٹھیک ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا اور دیگر چیلنجز کا سامنا بھی ہے، لیکن جتنے چیلنجز کا سامنا ہے وہ ہماری نہیں گزشتہ حکومتوں کے باعث ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ گیلپ سروے سے ظاہر ہے عوام عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں، عمران خان 5 سال حکومت کریں گے۔

دریں اثنا گورنر پنجاب نے وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر کے اچانک انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور دعا کہ اللہ تعالیٰ انھیں جنت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر دے۔

پریس کانفرنس کے موقع پر چوہدری محمد سرور کے ہم راہ معروف شاعر امجد اسلام امجد اور سکھ رہنما بھی موجود تھے۔

گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کے کرتارپور راہ داری کھولنے کے فیصلے پر کہا کہ اس فیصلے کو پوری دنیا میں سراہا گیا۔

install suchtv android app on google app store