آئی ایم ایف کے پاس جانے کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں تھا: صمصام بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری فائل فوٹو صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا کہ آئی ایم ایف کہتی ہے ہمیں اس ملک پراعتبار ہے، 22 ویں دفعہ پاکستان آئی ایم ایف کے پاس گیا، چارٹر آف ڈیموکریسی پر ن لیگ نے بے نظیر بھٹو کو دھوکا دیا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اتنی تباہی کرکے گئے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، دونوں جماعتیں اپنی کرپشن بچانے کیلئے ایک ہوئی ہیں، ڈالر کے بائیکاٹ پر ڈالر مارکیٹ میں لائیں گھر پر نہ رکھیں۔

صمصام بخاری کا کہنا تھا آئی ایم ایف کے پاس جانےکےعلاوہ کوئی راستہ نہیں تھا، آئی ایم ایف کے پاس جانے کا ارادہ نہیں تھا لیکن یہ لوگ اتنی تباہی کرکےگئے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا میں یہ نہیں کہتا کہ دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں، آئی ایم ایف کے پاس جانے کا ہمارا کوئی وژن نہیں تھا۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے پر ان کا کہنا تھا عوام ڈالرکوگھرمیں نہ رکھیں انہیں فروخت کریں، ڈالر فروخت کریں گے تویہ پیسہ عوام کے مفاد میں جائےگا۔

صمصام بخاری نے مزید کہا ہم اس صورتحال سے جلد نکلیں گے، ڈالر کے بائیکاٹ پر ڈالر مارکیٹ میں لائیں گھر پر نہ رکھیں۔

ان کا کہنا تھا پاکستان میں ایسا ٹیلنٹ ہے جو دوسرے ممالک میں نہیں ، آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی اتنی نہیں ہو رہی جتنی ہونی چاہیے، ہر چیز کنٹرول ہے تاکہ ہماری نسل مشکلات سے دو چار نہ ہو۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا حکومتی کارکردگی سے متعلق آئندہ الیکشن پر پتہ چلےگا، ڈالراصل قیمت پر نہیں ہوگا تو برآمدات نہیں ہوگی ، سیاسی پنڈت بتائیں کتنی بار آئی ایم ایف کے پاس گئے۔

ان کا کہنا تھا جو کریں گے عوام کی بہتری کے لئے کریں گے، آئی ایم ایف کا پیسہ ایون فیلڈ اور رائے ونڈ سیکیورٹی پر جاتا تھا ، قرضہ ہم نے نہیں لیا لیکن قسطیں اتار رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store