پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا غیر فطری سیاسی اتحاد ہونے جا رہا ہے: صمصام بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کا غیر فطری سیاسی اتحاد ہونے جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری کا رینالہ خورد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ درست ثابت ہوا کہ نواز لیگ اور پیپلزپارٹی والے دونوں اندر سے ایک ہیں ،مریم بی بی پہلے اپنے چچا محترم سے ماضی کے بیانات بارے ضرور پوچھ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی اپنے کرتوتوں کا پھل کاٹ رہے ہیں،عید کے بعد سڑکوں پر آنے کا شوق پورا کر لیں، پذیرائی نہیں ملے گی،عمران خان کے خلاف اکٹھے ہونے والے اپنی لوٹ مار بچانا چاہتے ہیں۔

صمصام بخاری نے کہا کہ نواز لیگ کا بیانیہ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ ذاتی مفادات کیلئے سیاسی دسترخوان سجانے والوں کو عوام کا مفاد عزیز نہیں، لیکن اب اپنی کرپشن بچانے کیلئے لوگوں کو بے وقوف نہیں بنا یا جا سکتا۔

install suchtv android app on google app store