علی بابا چالیس چور اور زربابا عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے اکٹھے ہو رہے ہیں: شہباز گل

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ اپنی کرپشن بچانے کی ناکام کوشش ہے، بلاول آج حمزہ اور مریم سے پوچھیں گے کہ زرداری کوسڑکوں پرکب گھسیٹنا ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازگل نے حمزہ شہباز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ اپنی کرپشن بچانے کی ناکام کوشش ہے، بلاول آج حمزہ اور مریم سے پوچھیں گے کہ زرداری کو سڑکوں پرکب گھسیٹنا ہے؟ انہوں نے کہا کہ علی بابا چالیس چور اور زربابا عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے اکٹھے ہو رہے ہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ نے کہاکہ ملکی معیشت کونقصان ان کی کرپشن اورٹی ٹی ٹرانزیکشنزسے ہوا، دونوں کی حکومتوں نے10 سال میں 50 ارب ڈالر قرضہ لیکر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں، آج ملکی سیاست پر نہیں سوئزر بینک اور ایون فیلڈب چانے پر حکمت عملی طے ہو گی۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے ماہ مقدس کا تقدس پامال نہ کریں ،عوام نے دیکھ لیا ہے کہ زرداری اورشریف خاندان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو لاہور اور لاڑکانہ کی سڑکوں پرگھسٹنے والے گلوگیر ہو رہے ہیں،چوروں کو بے نقاب کرنا اور ان کا گٹھ جوڑ عمران خان کی کامیابی ہے، کرپشن گروہ عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے نیب کو اپنے کرتوتوں کا حساب دے۔

install suchtv android app on google app store