پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی آج جیل سے رہائی ممکن

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے 10 ، 10لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرادیئےگئے، روبکار جاری ہونے کے بعد آج علیم خان کی جیل سے رہائی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما علیم خان وقت پر مچلکے جمع نہ ہونے کے باعث رہا نہ ہو سکے تھے تاہم انھوں نے عدالتی فیصلے کے مطابق 10 ، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرادیئےگئے، مچلکےاحتساب عدالت میں جمع کرائےگئے

علیم خان کے مچلکوں کی تصدیق کےبعدروبکارجاری ہوگی، روبکار جاری ہونے کے بعد آج علیم خان کی جیل سے رہائی ممکن کا امکان ہے۔

گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے ضمانت کیس کا 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تھا ، تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا تھا کہ علیم خان کی درخواست ضمانت منظور کی جاتی ہے، علیم خان دس دس لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرائیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ انویسٹمنٹ کرنے والے کسی شخص نے عبدالعلیم خان کے خلاف بطور گواہ بیان نہیں دیا۔ علیم خان کے اثاثے ان کی وزارت سے پہلے یا بعد کے ہیں اس دوران کے نہیں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق برطانیہ میں علیم خان کے فلٹیس بارے میں ابھی تک ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے جبکہ نیب نے ابھی تک عبدالعلیم خان کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کیا۔ علیم خان نے الیکشن کمیشن میں اثاثے ظاہر کئے اس وقت ان کے خلاف کسی نے شکایت بھی نہیں کی۔

عدالت نے قرار دیا کہ بغیر ٹھوس شواہد کے کسی کو بلا جواز جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔

یاد رہے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے علیم خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store